مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیا سینٹرل کمانڈز نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی اور ایرانی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر میجر جنرل غلامرضا سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کے ساتھ ساتھ فخر و سربلندی کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی جنرل اسٹاف اور خاتمالانبیاء سینٹرل کمانڈز، ڈاکٹر علی لاریجانی اور میجر جنرل غلامرضا سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف، مقام معظم رهبری، خانوادۂ محترم شہداء، ملت شریف ایران اور بسیجی جوانوں کی خدمت میں تبریک و تہنیت عرض کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں شہید رہنما ملّت و وطن کے مخلص خادم تھے، جنہوں نے اپنی زندگیاں ایران کے اقتدار، استحکام اور عزت کے لیے وقف کر دیں اور بالآخر دشمنان خدا و قرآن کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا۔
بیان کے آخر میں زور دیا گیا کہ ڈاکٹر علی لاریجانی اور میجر جنرل غلام رضا سلیمانی جیسے ہیروز اور سلحشوروں کی شہادت، ایرانی سلحشور قوم کے اس فولادی عزم کو اور بھی مضبوط کرے گی جو ظلم و استکبار کے نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا۔
شہید ڈاکٹر علی لاریجانی ایران کے اہم ترین پالیسی ساز اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری تھے، جب کہ میجر جنرل غلام رضا سلیمانی، ایرانی رضاکار فورس بسیج کے اعلیٰ ترین کمانڈر تھے۔
آپ کا تبصرہ